ابنا: فلسطين کے ذرائع نے خبردي ہے کہ بڑي تعداد ميں صہيوني فوجيوں نے غرب اردن کے شہر قلقيليہ پر حملہ کرکے ان فلسطينيوں کے گھروں پر دھاوا بول ديا جو ابھي چند دنوں قبل اسرائيلي جيلوں سے رہا ہوئے ہيں-
صہيوني فوجيوں نے ان فلسطينيوں سے کہا ہے کہ وہ بازپرس کے لئے اسرائيلي فوج کے مراکزميں حاضر ہوں -
دوسري طرف اسرائيلي فوجيوں نے آج صبح نابلس اور الخليل شہروں پر بھي حملہ کرکے آٹھ فلسطينيوں کو گرفتار کرليا -
...........
/169